دہشت گردی کیخلاف حکومت کی ثابت قدم کوششوں سے عالمی حمایت میں اضافہ اور ملکی تاثرمیں نمایاں بہتری آئی ہے،سفارتکار طلعت مسعود، فوزیہ نسرین
جمعرات 31 مارچ 2016 21:56
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء) سفارت کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ حکومت کی دہشت گردی اورشدت پسندی کیخلاف متواتر اور ثابت قدم کوششوں سے عالمی حمایت کے بعد ملکی تاثرمیں نمایاں بہتری آئی ہے۔
(جاری ہے)
امریکی صدر بارک اوبامہ کی وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو پرتبصرہ کرتے ہوئے جمعرات کو دفاعی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل(ر)طلعت مسعود نے امریکی صدر کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف کو حوصلہ افزا قرار دیا اورکہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ منسوخ کرنے کا فیصلہ انکی احساس زمہ داری کا اظہار ہے اور اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ کا رد عمل بھی مثبت ہے۔
سابق سفارتکار فوزیہ نسرین نے کہا کہ امریکی صدر کے ٹیلی فون کال کی ٹائمنگ انتہائی اہم ہے جبکہ بعض عناصر اسلام آباد میں بد نظمی پیدا کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے حکومت کے اس فیصلے کو بھی قابل تحسین قرار دیا جسکے تحت ان لوگوں کو رہا کیاجائیگا جو جلاو گھیراو میں ملوث نہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.