ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داود خان خلجی کے دفتر میں شکایت سیل قائم

جمعرات 31 مارچ 2016 22:54

کوئٹہ۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داود خان خلجی کے دفتر میں قائم شکایت سیل میں شہریوں کی جانب سے کی گئی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ محمد حسین،مجسٹریٹ ارباب عنایت ، انجینئر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد سروراور ایس ایچ او سیٹلایٹ ٹاوٴن عبد القادر پر مشتمل ٹیم نے سیٹلایٹ ٹاوٴن اور سرکی روڈ پر فٹ پاتھ اور سٹرک پر قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی کر کے ٹریفک میں رکاوٹ کا خاتمہ کیا اورفٹ پاتھ اور سٹرک پر رکھا گیا سامان اُٹھا لیا گیا۔

(جاری ہے)

اور مشنری کی مدد سے تھڑے بھی توڑ دئیے گئے۔ واضع رہے کہ فٹ پاتھ اور سٹرکوں پر تجاوزات سے ٹریفک جام ہوتی ہے ۔ جس سے طلبا کو اپنے تعلیمی اداروں اور شہریوں کو اپنے منزل مقصود پر پہنچنے میں دشواری ہوتی ہیں۔ سیٹلایٹ ٹاوٴن اور سرکی روڈ کے رہائشیوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران دوافراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :