جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، جانی ومالی نقصان نہیں ہوا،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

جمعہ 1 اپریل 2016 16:16

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، جانی ومالی نقصان نہیں ہوا،سونامی وارننگ ..

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء ) جاپان کے وسطی اور مغربی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا،سونامی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکام نے بتایا ہے کہ پیسیفک ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 نوٹ کی گئی ہے۔ ٹوکیو حکومت کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :