قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
جمعہ 1 اپریل 2016 19:31
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔
(جاری ہے)
مبارکباد کے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے اے پی این ایس کے نومنتخب صدر سرمد علی، سینئر نائب صدر رمیزہ مجید نظامی، نائب صدر ممتاز طاہر، سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی، جوائنٹ سیکریٹری احسان منیر جیلانی اور خزانچی سید علی حسن نقوی کو مبارکباد دی ہے۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ملک میں جمہوری استحکام کیلئے اظہار رائے کی آزادی انتہائی لازم ہے اور توقع ظاہر کی کہ نومنتخب اراکین کی قیادت میں اے پی این ایس متحمل اور متنوع پریس کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ان کی پرعزم قیادت میں حکومت اور پریس کے مابین تعلقات مزید مربوط ہوں گے اور پبلی کیشنز اراکین کو درپیش مسائل حل ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.