آسٹریلین فاسٹ بالر کلنٹ میککے کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان
محمد علی ہفتہ 2 اپریل 2016 21:40
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اپریل۔2016ء) : آسٹریلین فاسٹ بالر کلنٹ میککے نے انٹرنیشنل کرکٹ اور فرسٹ کلاس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم وہ بگ بیش کھیلنا جاری رکھیں گے۔11 سال سے وکٹوریا کی نمائندگی کرنے والے 33 سالہ فاسٹ باولر نے نومبر 2006 ءمیں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا اور فروری 2016 ءمیں آخری باروکٹوریہ کی نمائندگی کی۔
(جاری ہے)
میککے صرف ایک ٹیسٹ اور چھ ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر سکے تاہم57 ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 24.37 کی اوسط سے 97 وکٹیں لیں۔
2009ءمیں میککے نے ڈیبیو پر سچن ٹنڈولکر کو آوٹ کیا جبکہ 2013 ءمیں ون ڈے ہیٹرک کا اعزاز بھی حاصل کیا،وہ یہ اعزاز حاصل کرنےوالے محض پانچویں آسٹریلین بالر ہیں۔ میککے نے بگ بیش 16-2015 کے سیزن میں اپنی ٹیم سڈنی تھنڈرز کو ایونٹ جتانے میں اہم کردار ادا کیا ، وہ 18 وکٹیں لےکر ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بالر رہے۔میککے نے وکٹوریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 42 فرسٹ کلاس میچز میں 130 شکار کیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.