ساؤتھ ایشین گیمز کا برانز میڈلسٹ باڈی بلڈر دوسرے ہی دن زندگی کے بازی ہار گیا

اتوار 3 اپریل 2016 13:55

ساؤتھ ایشین گیمز کا برانز میڈلسٹ باڈی بلڈر دوسرے ہی دن زندگی کے بازی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3اپریل2016ء ) ساؤتھ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتے والا باڈی بلڈر دوسرے ہی دن زندگی کے بازی ہار گیا ۔ ذرائع کے مطابق حامد علی عرف استاد گجو نے ساؤتھ ایشین گیمز لاہور کے باڈی بلڈنگ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا تاہم دوسرے ہی روز وہ زندگی کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

حامد علی کے قریبی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید باڈی بلڈر نے ممنوعہ ادویات زیادہ مقدار میں استعمال کرلی تھیں جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں ۔