سی ٹی او لاہور کا رنگدار شیشے اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ناکوں کا دورہ
پیر 4 اپریل 2016 16:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہر میں سکیورٹی ،امن وامان کی صورتحال اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں ۔سی ٹی ا وکی ہدایت پرشہر بھر میں رنگدار شیشے، غیر نمونہ،بغیر نمبر پلیٹ اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے انہوں نے مختلف ناکوں کے وزٹ کے دوران احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی یقینی بناتے ہوئے دوران ڈیوٹی کالے شیشے،مشکوک گاڑیوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو خصوصی طور پر چیک کریں۔
سٹی ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم اور کریک ڈاؤن کے دوران ابتک 81779کالے شیشے والی گاڑیوں ،غیر نمونہ ،بغیر نمبرپلیٹ 154407گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 1072گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کرایا گیاہے۔(جاری ہے)
طیب حفیظ چیمہ نے ایس پی سٹی اور ایس پی صدر کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ کے عمل میں بہتری لاتے ہوئے خود بھی ہمہ وقت سڑکوں پر موجود رہیں، سرکل افسران کو حکم دیا کہ مشکوک گاڑیوں،رنگدار شیشے والی اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مرتب کریں اور دفتر ارسال کریں۔
سی ٹی او نے ٹریفک وارڈنزکو ہدایت کی کہ ضلعی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہیں اور کوئی بھی مشکوک گاڑی یا شخص دیکھنے پر فوری طور پر مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کاروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری امن و امان کی صورتحال اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ،شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے ا پنی گاڑی اور موٹر سائیکل پر درست اور واضح نمبر پلیٹس لگائیں جبکہ گاڑیوں کی ونڈ سکرین اور شیشوں سے رنگدار پیپرز اتار دیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.