ہماری حمایت کرنے کیلئے پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں: سیموئل بدری کا اردو میں پیغام

muhammad ali محمد علی پیر 4 اپریل 2016 22:22

ہماری حمایت کرنے کیلئے پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں: سیموئل بدری کا اردو ..
کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اپریل 2016ء)سیموئل بدری نے اردو میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حمایت کرنے کیلئے پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے سب سے بہترین گیند باز سیموئل بدری کی جانب سے پاکستانیوں کے نام پیغام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں اردو زبان میں ورلڈکپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کی حمایت پر پاکستانیو کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بدری نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ بدری پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں۔