سکیورٹی فورسز کاشہبازگڑھی مہاجرکیمپ میں آپریشن،17افغانی سمیت96مشتبہ افرادگرفتار
منگل 5 اپریل 2016 22:55
چ مردان ۔ 05 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )پاک فوج اور مردان پولیس نے SP آپریشن مردان شفیع اللہ گنڈاپور کی نگرانی میں اور ڈی ایس پی رورل سرکل اختراز خان کی قیادت میں تھانہ شہباز گڑھی کی حدود میں واقع افغان مہاجر کیمپ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
(جاری ہے)
جسمیں پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ مردان پولیس کی نفری ایلیٹ فورس،ATS سکواڈ،RRF سکواڈ،بم ڈسپوزل سکواڈ،ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ ،سپیشل برانچ اور لیڈیز پولیس نے بھی بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے330ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔
اس دوران17 غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین سمیت96 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔31 موٹر سائیکل مشتبہ سرقہ قبضہ پولیس کئے گئے ۔جبکہ 04 کلاشنکوف،03 کلاکوف ،08 شارٹ گن ،14 عدد پستول اور 255 مختلف بور کے کارتوس اور ایک کلو منشیات بھی برآمد کی گئی۔ایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا کہ قیام امن اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے اسی طرح کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہینگے یہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کیلئے ہے ،شریف عوام کو تنگ نہیں کیا جائے گا عوام الناس اس سلسلے میں پولیس کیساتھ تعاون جاری رکھیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.