وزارت صحت جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمہ کیلئے گذشتہ چند سالوں سے موٴثر کوششیں کر رہی ہے
وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کا جعلی ادویات کے خاتمہ بارے سیمینار سے خطاب
جمعرات 7 اپریل 2016 22:42
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت صحت جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمہ کیلئے گذشتہ چند سالوں سے موٴثر کوششیں کر رہی ہے۔ جمعرات کو یہاں جعلی ادویات کے خاتمہ بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت غیر معیاری اور جعلی ادویات کی فروخت کی روک تھام کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی اور گیر معیاری ادویات کی تیاری میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری، جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی تیاری میں ملوث مینوفیکچررز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مصنوعات سازی، کوالٹی کنٹرول، سٹوریج جیسے شعبوں میں ٹیکنیکل مین پاور کو مستحکم بنانے کیلئے عالمی صحت کے شراکت داروں بشمول ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے کئی پروگرام شروع کئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.