عالمی بینک کا ترقی پذیر ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
جمعہ 8 اپریل 2016 12:09
واشنگٹن ۔ 08 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) عالمی بینک ترقی پذیر ممالک میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھائے گا۔ بینک کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سرمایہ کاری کے نتیجہ میں ترقی پذیر ممالک میں قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی 30گیگا واٹ بجلی نیشنل گرڈز میں شامل ہوگی۔
اس بجلی سے 2020ء تک 15کروڑ گھروں کو روشن کیا جاسکے گا۔(جاری ہے)
اس حوالہ سے عالمی بینک کے منصوبے میں 40ترقی پذیر ممالک میں زرعی شعبہ کے ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری اور 10کروڑ افراد کو ارلی وارننگ سسٹم کی سہولت فراہم کرنا بھی شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس جس میں پیرس ایگزیمنٹ پر اتفاق کیا گیا کے بعد زمین کے ماحول کے تحفظ کی کوششوں میں تیزی لائی جا رہی ہے ۔
اس منصوبہ میں ترقی پذیر ممالک میں قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے وسائل میں اضافہ ، ماحول کیلئے نقصان دہ گیسوں کے اخراج میں کمی ، ماحول دوست ٹرانسپورٹ اور بڑھتی شہری آبادیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ماحول دوست شہروں جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.