گندم کے خریداری مراکز تعطیلات کے روز بھی کھلے رکھنے کا اعلان

جمعہ 8 اپریل 2016 14:25

فیصل آباد۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء )محکمہ خوراک نے صوبہ بھر میں قائم کئے گئے گندم کے376 خریداری مراکز تعطیلات کے روز بھی کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ زمینداروں ،کاشتکاروں ، کسانوں کو گندم کی فروخت کے سلسلہ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گندم کی خریداری مہم کے دوران کسانوں کو تمام ممکن سہولیات بہم پہنچانے کیلئے بھی انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ اس ضمن میں مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔