شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں عالمی یوم کھیل منایا گیا
جمعہ 8 اپریل 2016 18:51
سکھر ۔ 8اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ہدایت پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں اسپورٹس سیکشن کے زیرِ اہتمام عالمی یوم کھیل منایا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دن کی مناسبت سے طلبہ و طالبات پر مشتمل ٹیموں کے درمیان والی بال، رسہ کشی اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد ہوئے۔
والی بال (بوائز) کے مقابلے میں لائنز ٹیم نے ٹائیگر ٹیم کو 2-1سے شکست سے دوچار کیا۔ رسہ کشی (گرلز) کے مقابلے میں بینظیر گرلز ہاسٹل نے نوری گرلز ہاسٹل کو شکست دی جبکہ بیڈمنٹن (گرلز) کے مقابلے میں نوری گرلز ہاسٹل نے بینظیر گرلز ہاسٹل کو 2-1سے ہرایا۔ اس موقع پر اسپورٹس سیکشن کے چیئرمین ڈاکٹر حسن جواد سومرو مہمان خصوصی تھے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر حسن جواد سومرو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل مقابلے اور برداشت کی فضا پیدا کرتا ہے۔
انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ جذبے سے کھیلوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے جامعات میں کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کروانے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کو سراہا۔ شاہدہ منگی پرووسٹ گرلز ہاسٹل گرلز اسپورٹس کے مقابلوں میں مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نصابی و کھیلوں کی سرگرمیاں نصابی سرگرمیوں کا لازمی حصہ ہیں۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر غلام مجتبیٰ جتوئی، نثار احمد خاصخیلی، تاج محمد مہر، عبدالباقی پنہور، سائرہ چانڈیو و دیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.