آئی پی ایل9 ، گجرات لائنز نے کنگز الیون پنجاب کو 5وکٹوں سے شکست دے دی
پیر 11 اپریل 2016 23:01
موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اپریل 2016ء) انڈین پریمیئر لیگ کے 9ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں گجرات لائنز نے کنگز الیون پنجاب کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ پنجاب کرکٹ سٹیڈیم ،موہالی میں کھیلے جارہے میچ میں پنجاب کے اوپنرز مرلی وجے ا ور منن وہرا نے ٹیم کو 8.2اوور ز میں 78رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد وہرا 38رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، مرلی وجے بھی 42رنز بنا کر پوویلین چلتے بنے جب کہ ان کے بعد آنے والے ڈیوڈ ملر 15اور گلین میکسویل 2رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔
ساہا اور سٹونز نے پانچویں وکٹ کے لیے 55رنز جوڑے جس کے بعد ساہا بھی 20رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔سٹونز بھی 33رنز بنا پوویلین چلتے بنے اور یوں کنگز الیون پنجاب نے اپنے مقرر ہ بیس اوورز میں 161رنز سکور کیے ۔ گجرات لائنز کی جانب سے ڈوین براوو 4جبکہ جدیجہ 2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ۔(جاری ہے)
162رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات کا آغاز اچھا نہ رہا اور برینڈن میکولم بغیر کوئی رن بنائے پوویلین واپس لوٹ گئے ۔
سریش رائنا نے پنجاب کے باؤلرز پر چڑھائی کی تاہم وہ بھی 9گیندوں پر 20رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ ایرون فنچ نے شاندار نصف سنچری سکور کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی تاہم وہ بھی 47گیندوں پر 74رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ روندرا جدیجہ 8 اور ایشان 2رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے تاہم دنیش کارتھک کے 41ناٹ آؤٹ رنز کی بدولت گجرات نے ہدف پورا کرلیا ۔پنجاب کی جانب سے ساہو،سٹونز ، جونسن اور سندیپ نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاک انگلینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی منسوخ کر دیا گیا
-
پاک انگلینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی تاخیر کا شکار ہو گیا
-
پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ہو پائے گا یا نہیں؟
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کا ہاکی کے کھلاڑی فیصل گجر کی وفات پر اظہار افسوس
-
فرنچ اوپن،سابق عالمی نمبرون رافیل نڈال پہلے راؤنڈ میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر
-
خواتین باورچی خانے تک محدود نہیں،ثانیہ مرزا کا خواتین کیلئے پیغام
-
عثمان وزیر کی مصری حریف سے فائٹ 27 جون کو بنکاک میں ہو گی
-
’کھلاڑی ہارنے پر بہانہ نہیں بناسکیں گے‘، وسیم اکرم کا بھارتی ٹی ٹونٹی سکواڈ طنز
-
این مورگن نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے مضبوط ترین سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء ، پی سی بی پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کروانے کیلئے پرعزم
-
بھارتی ٹیم کے کوچ کیلئے مودی، ٹنڈولکر سمیت اہم ناموں سے جعلی درخواستیں آنے کا انکشاف
-
تیسرے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.