15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں کل مردوں کے 6 اور خواتین کے 4 میچ کھیلے جائیں گے
منگل 12 اپریل 2016 11:55
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں کے 6 جبکہ خواتین کے 4 میچز کل بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے مقابلوں میں پاکستان پولیس کا مقابلہ بلوچستان سے، سندھ کا مقابلہ خیبرپختونخوا سے، پاکستان ایئرفورس کا مقابلہ فاٹا سے، پاکستان واپڈا کا مقابلہ پنجاب سے، سندھ کا مقابلہ بلوچستان، دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان پولیس سے ہوگا۔
مردوں کے میچز دوپہر بارہ بجے سے شام سات بجے تک کھیلے جائیں گے۔ خواتین کے مقابلوں میں دفاعی چیمپئن سندھ کا مقابلہ لمز یونیورسٹی سے، پاکستان واپڈا کا مقابلہ خیبرپختونخوا سے، پاکستان آرمی کا مقابلہ اسلام آباد سے جبکہ پنجاب کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا۔(جاری ہے)
خواتین کے مقابلے صبح نوبجے سے دوپہر بارہ بجے تک کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے ایونٹ میں نو ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی، سندھ، پاکستان پولیس، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گروپ بی میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پنجاب اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
خواتین کے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن سندھ، پاکستان واپڈا، خیبرپختونخوا، لمز یونیورسٹی اور گروپ بی میں پاکستان آرمی، پنجاب، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے فائنلز 15 اپریل کو کھیلے جائیں گے،چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی مردوں جبکہ سند ھ کی ٹیم خواتین کے مقابلوں میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.