مقبوضہ کشمیر ، دور ان احتجاج بھارتی فورسز کی فائرنگ سے نو جوان کرکٹر نعیم قادر بٹ شہید
جمعرات 14 اپریل 2016 13:00
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندوارا میں دوران احتجاج انڈین سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان کرکٹر نعیم قادر بٹ شہید ہو گیا۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق 18 سالہ بیٹنگ آل راوٴنڈر کو مقبوضہ کشمیر کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 2015 میں انڈر19 کیمپ کیلئے منتخب کیا تھا۔
(جاری ہے)
انہوں نے 2015 میں دہلی میں ہونے والی نیشنل اسکول چیمپیئن شپ میں کشمیر کی ٹیم کی قیادت کی تھی اور سری نگر کے مقامی کلب کشمیر جیم خانہ کیلئے کھیلنے کے ساتھ ساتھ مقامی ٹی ٹوئنٹی چمپین شپ میں بھی حصہ لیتے رہے تھے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی اہلکار کی جانب سے لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نکالا اور اس دوران نوجوانوں نے احتجاجی جلوس نکال رہے تھے اوربھارتی فوج نے ہندوارا میں فوجی بنکر کی جانب بڑھنے والے پتھر پھینکتے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نعیم قادر بٹ سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.