نیشنل ایکشن پلان اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، بلیغ الرحمان
جمعہ 15 اپریل 2016 12:33
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، پچھلے تین سال میں اسلام آباد میں اقلیتوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔
(جاری ہے)
جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر احمد حسن کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے، پولیس حکام کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس اور رینجرز آپریشن کررہی ہے، گینگ کئی سالوں سے کارروائیاں کر رہا تھا، اس کے خلاف کارروائی بہتری کی علامت ہے۔ اسی طرح فاٹا کے جو علاقے نوگو ایریاز تھے وہاں پر دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.