اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، گرین شرٹس صرف پہلا اور آخری میچ جیت سکی
آخری میچ میں جاپان کو 4-1سے شکست دیکر ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی علی شان ، رضوان علی نے ایک ایک ، ارسلان قادر نے2گول کئے ، جاپان کی جانب سے واحد گول پامادا نے کیا
جمعہ 15 اپریل 2016 17:59
ایپوہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پول میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1کے مقابلے 4گول سے شکست دیدی۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پول میچ میں پاکستان نے جارہانہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کو چار گول سے ہرا دیا۔ میچ شروع ہوا تو گرین شرٹس نے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے جاپان گولز پر تاپڑ توڑ حملے کئے گرین شرٹس نے علی شان کے ذریعے جاپان کے خلاف پہلا گول کیا جس کے بعد رضوان علی نے گرین شرٹس کی برتری دوگنی کردی۔
جاپان کی جانب سے پامادا نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کی برتری کم کردی تاہم ارسلان قادر نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول سکور کرکے میچ پر گرین شرٹس کی گرفت مضبوط کردی، ارسلان قادر ہی نے پاکستان کے لیے چوتھا گول سکور کیا اور یوں پاکستان نے جاپان کو 4-1سے شکست دیکر اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں 5ویں پوزیشن حاصل کی۔(جاری ہے)
اس سے قبل پاکستانی ٹیم کینڈا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور روائتی حریف بھارت سے ہار چکی ہے۔
بھارت سے ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم فائنل کی ڈور سے باہر ہو گئی تھی۔ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان 6میں سے صرف 2میچ جیت پائی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلی کامیابی کینڈا کیخلاف حاصل کی تھی تاہم بعد میں ٹیم بہتر کارکردگی نہ دکھا سکی اور 6 میں سے 4میچ ہارکر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.