ملیر کالا بورڈ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 2 افراد ہلاک ہوگئے

جمعہ 15 اپریل 2016 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) ملیر کالا بورڈ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے کی حدود ملیر کالا بورڈ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر 2 افراد ہلاک ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا، ڈرگ روڈ ریلوے چوکی انچارج ارشد کا کہناہے کہ ہلاک ہونے افراد کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے، انکی عمریں 24 سے 30 سال کے درمیان ہیں پولیس نے کارروائی کے بعد لاشیں شناخت کیلئے ایدھی سرد خانے میں رکھوادی ہیں۔

متعلقہ عنوان :