عراق، مقتدی الصدر نے 72 گھنٹوں میں ٹیکنوکریٹ پر مشتمل حکومت تشکیل دینے کی آخری مہلت دیدی
العبادی کی تجویز کردہ کابینہ کے خلاف عراقی پارلیمنٹ میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری، حکومت کی تشکیل مسلسل ڈیڈ لاک کا شکار
اتوار 17 اپریل 2016 15:05
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما مقتدی الصدر نے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کو 72 گھنٹوں کے اندر اندر ٹیکنوکریٹ پر مشتمل حکومت تشکیل دینے کی آخری مہلت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الصدر کی جانب سے ہاتھ سے لکھے بیان کی نقول وزیراعظم حیدر العبادی کے تمام وزرا میں تقسیم کی گئی ہیں اوران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنے عہدے ٹیکنوکریٹ کے لیے خالی کردیں۔
دوسری جانب العبادی کی تجویز کردہ کابینہ کے خلاف عراقی پارلیمنٹ میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور حکومت کی تشکیل مسلسل ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔دوسری جانب وزیراعظم حیدر العبادی نے بقیہ سیاسی امور کے حل کے لیے کم سے کم 45 دن کی مہلت مانگی ہے۔(جاری ہے)
البتہ وزیر اعظم کی جانب سے مقتدی الصدر کی ڈیڈ لائن پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔مقتدی الصدر نے اپنے بیان میں تین بڑے سیاسی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیاسی گروپوں کی دبا میں آئے بغیرعوام کے مطالبات کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیکنو کریٹ پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں۔
ورنہ وہ عوام کے ساتھ مل کر دوبارہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ الصدر گروپ حکومت کی جانب سے عوامی جذبات کے خلاف اور گروہ بندی کی راہ پر چلنے والی سیاسی جماعتوں کے دبا سے نکلیں اور سیاسی گروپوں کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا کا دعوی
-
190 ملین پائونڈ ریفرنس:میڈیا عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا
-
آئندہ ماہ 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے
-
صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہوگی ،ایرانی سرکاری ٹی وی
-
نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری؛ فرانس نے عالمی عدالت کی حمایت کردی
-
امریکی صدرنے اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے لیے آئی سی سی کی درخواست کو سختی سے رد کردیا
-
ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کی شام مشہد میں کی جائے گی،بدھ کو جسد خاکی کو خراسان لیجایا جائے گا
-
سعودی عرب کیساتھ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں،امریکا
-
ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر گرانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکی وزیر دفاع
-
نیدرلینڈز میں دھوپ سے بچنے کیلئے مفت سن اسکرین کی مشینیں نصب
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تابوت کی تصاویر سامنے آ گئیں
-
امریکی اداکار کی اہلیہ اسرائیل کے خلاف ثبوت عالمی عدالت انصاف میں لے آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.