حبس بیجا کیس ،لاہور ہائیکورٹ کا بھٹہ مزدور وں کے 29 افراد کو بازیاب کرواکر رہا کرنے کا حکم
بدھ 20 اپریل 2016 17:25
لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مزدور وں کے حبس بیجا کیس میں 12 بچوں سمیت 29 افراد کو بازیاب کرواکر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار نعیم نے درخواست گزار تسلیم بی بی حبس بیجا کی دائر درخواست پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انہیں سرکاری ریٹ پر اینٹیں تیار کرنے کی اجرت نہیں دی جاتی اور بھٹہ مالک نے زبر دستی مزدوروں سے مشقت کرارہا ہے اور گذ شتہ سال سے 29 مزدوروں کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ بھٹہ مالک کی قید میں مزدوروں کو بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دے ۔
سماعت کے دوران بھٹہ مالک انور جٹ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بھٹہ مزدوروں نے چار لاکھ کی ایڈوانس رقم لی ہے جبکہ انہیں معاہدے کے تحت اجرت بھی دی جاتی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سُننے کے بعد بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کررہا کرنے کا حکم دے دیا،جن میں دس مرد ،سات خواتین اور بارہ بچے شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.