اگلے پانچ سے چھ روز کے دوران گندم کی کٹائی والے علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہنے کا امکان

ہفتہ 23 اپریل 2016 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے پانچ سے چھ روز کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں۔ اگلے تین دن کے دوران کراچی میں موسم گرم اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنیکے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش استور 03 اور گوپس میں02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو 43 ، حیدرآباد، لسبیلہ، چھور41 ، بدین ،سکھر،مٹھی، لاڑکانہ اورشہید بینظیر آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :