حافظ آباد، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں بیٹی شدید زخمی
ہفتہ 23 اپریل 2016 19:29
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) حافظ آباد کے محلہ قادر آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں بیٹی شدید زخمی ہوگئیں جبکہ ڈاکوہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ماں بیٹی دونوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال داخل کروادیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو مسلح ڈاکو محمد اشرف ولد محمد صدیق کے گھر داخل ہوئے جہاں انہوں نے اہل خانہ کو لوٹنے کی کوشش کی تو انہوں مزاحمت کرڈالی جس پر ڈاکوؤں نے اندھادھند فائرنگ کرکے اشرف کی بیوی حلیمہ بی بی اور اسکی سات سالہ بیٹی خدیجہ کو شدید زخمی کردیابعد ازاں ڈاکو ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
علاقہ مکین ڈکیتی کی مذکورہ واردات کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا انکے محلہ میں اب تک ڈکیتی کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں جن میں مسلح ڈاکو لاکھوں کے زیوارت، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لے جا چکے ہیں لیکن پولیس آج تک ڈکیتی کی ان وارداتوں کانہ تو سراغ لگا سکی ہے اور نہ ہی کسی ڈاکو کو گرفتارکیا گیا ہے جس سے وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.