مریضوں کے صحت مند دانت نکالنے والے ڈنٹیسٹ کو 8 سال قید کی سزا

بدھ 27 اپریل 2016 15:02

لیون۔ 27 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء)فرانس کی عدالت نے اپنے مریضوں کے صحت مند دانت نکال کر ان کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے دانتوں کے ڈاکٹرکو 8 سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ڈچ ڈاکٹر جیکوبس وان نیروپ جس کو ”ڈنٹیسٹ آف ہارر“کا خطاب بھی دیا گیا ہے کے خلاف فرانس کی عدالت میں مقدمہ کی کارروائی گزشتہ ماہ شروع ہوئی تھی عدالت نے اس کے خلاف وسیع زندہ شواہد کی موجودگی کے باعث مقدمہ جلد نمٹاتے ہوئے 8 سال قید کی سزا سنائی ہے اور اس کو 11900 ڈالر جرمانہ کیا ہے،عدالت میں بتایا گیا کہ جیکوبس نے اپنے 100 کے قریب مریضوں کے صحت مند دانت ان کی مرضی کے خلاف نکالے اور بعض کیسسز میں مریضوں کے جبڑے پھاڑ ڈالے تھے اور انہیں زندگی بھر کے لئے معذور کر دیا۔