وفاقی ترقیاتی ادارے کی ناقص کارکردگی ‘ سیکٹر اہلیان آئی ٹین میں پانی ناپید‘کربلا کا منظر پیش کرنے لگا
عوام علاقہ بوند بوند کو ترس گئے‘بچے اور خواتین دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ‘ دفتر جانے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کاسامنا‘ ارباب اختیار سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ‘ احتجاج کی دھمکی دیدی
جمعرات 28 اپریل 2016 22:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے کی ناقص کارکردگی کے باعث سیکٹر اہلیان آئی ٹین میں پانی کی شدید قلت ‘علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا‘ عوام علاقہ بوند بوند کو ترس گئے‘بچے اور خواتین دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ‘ دفتر جانے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کاسامنا‘ ارباب اختیار سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ‘ رہائشیوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے سیکٹر آئی ٹین کی مین واٹر سپلائی پائپ لائن مرمت کے بہانے بند کر دی،شہری پانی کو ترس گئے، دسویں دن بھی پانی نہ آنے پر مکینوں نے آئی ٹین مرکز میں احتجاج کرتے ہوئے میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز اور چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔(جاری ہے)
سی ڈی اے ملازمین نے 17تاریخ کو سیکٹر آئی ٹین فور میں آئی جے پی روڈ کے قریب پانی کی سپلائی لائن شہریوں کو آگاہ کیے بناء ہی اچانک وال تبدیل کرنے کا بہانہ کر کے بند کر دی جو دس دن بعد بھی تبدیل نہ کیا جا سکا، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا سیکٹر صحرائے تھر کا منظر پیش کرنے لگا۔
دسویں دن بھی پانی نہ آنے پر مکینوں نے آئی ٹین مرکز میں احتجاج کرتے ہوئے میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز اور چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےمزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.