دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی
فزیکل فٹنس اور تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان ایک دو روز میں ہوجائیگا،کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 8اور 9مئی کو لاہور میں ہوں گے
جمعہ 29 اپریل 2016 18:29
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی، فزیکل فٹنس اور تربیتی کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان ایک دو روز میں ہوجائے گا،کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 8اور 9مئی کو لاہور میں ہوں گے جبکہ ایبٹ آباد کے بعد قومی ٹیم کا کیمپ راولپنڈی اور انگلینڈ میں لگانے کی تجاویز زیر غور ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم جولائی سے ستمبر تک انگلینڈ میں چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔ اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلیہے اور عمر اکمل کی تینوں فارمیٹ سے چھٹی کا امکان ہے۔خالد لطیف، خرم منظور اور افتخار احمد کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کا فیصلہ ہوگیا۔(جاری ہے)
محمد عامر اور سلمان بٹ کی شمولیت ویزہ کلیئرنس سے مشروط ہے، دونوں کو فزیکل فٹنس کیمپ میں بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
نوجوان بلے باز بابر اعظم کو ٹیسٹ جبکہ اسد شفیق کو ون ڈے سکواڈ میں بھی شامل کئے جانے امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نوجوان فاسٹ باولرز حسن علی، عماد بٹ اور محمد عباس کے نام بھی زیر غور ہیں۔یاسر شاہ کی تینوں فارمیٹ میں واپسی یقینی ہے جبکہ شعیب ملک کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت مشکل نظر آرہی ہے۔محمد حفیظ ، وہاب ریاض ،عماد وسیم کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ میں قومی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لے رہی ہے اور کپ کے اختتام پر سلیکشن کمیٹی کیمپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی جن کا آٹھ اور نو مئی کو لاہور میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائیگا۔ جس کے دو تین روز کے وقفے کے بعد ان کرکٹرز کا آرمی ٹرینرز کی نگرانی میں دو ہفتے کا ایبٹ آباد میں کیمپ لگے گا۔ دورہ انگلینڈ پر قومی ٹیم کی انتیس جون کو روانگی سے پہلے قومی ٹیم کا دو ہفتے کا تربیتی کیمپ راولپنڈی یا انگلینڈ میں لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.