کرکٹ آسٹریلیا کے 2 ڈے اینڈ ٹیسٹ میچوں کے انعقاد کی امیدوں کو دھچکا
کھلاڑیوں کے گروپ کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، چیف آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن
جمعہ 29 اپریل 2016 21:08
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) کرکٹ آسٹریلیا کے اگلے سیزن کے دوران دوران دو ڈے اینڈ ٹیسٹ میچوں کے انعقاد کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے جہاں پلیئرز ایسوسی ایشن نے اسے ایک میچ تک محدود کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ابتدا میں تجویز پید کی گئی تھی کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈیلیڈ میں نومبر میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی شکل دی جائے جبک پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں ہونے والا سیریز کا افتتاحی میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔
جنوبی افریقی کھلاڑیوں اور حکام نے اب تک اس خیال کی مخالفت کی ہے تاہم پاکستان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے تیار ہے۔آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ایلسٹر نکولسن نے کہا کہ کھلاڑیوں کے گروپ کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ اس سے کھیل کی ترقی ہے لیکن فی الحال کھلاڑی 17-2016 کے سیزن میں صرف ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا تھا اور اس لو اسکورنگ میچ میں میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی تھی۔تاہم میچ کے دوران کھلاڑیوں نے پنگ گیند کو کھیلنے میں مشکلات کی شکایت کی۔نکولسن نے کہا کہ پنک گیند کا ٹیسٹ میچ بنیادی طور پر روایتی لال گیند کے ٹیسٹ میچ سے مختلف ہوتا ہے اور ہمارے گیند کے رنگ، رات میں اس کے دکھنے کی صلاحیت، دن رات کے اوقات میں گیند کے مختلف رویوں اور وکٹوں کی تیاریوں کے حوالے سے تحفظات برقرار ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.