عبدالقادر نے سر ویوین رچرڈز کو ہیڈ کوچ بنانے کا مطالبہ کردیا
پی سی بی انتظامیہ بورڈ کے معاملات سیاستدانو ں کی طرح چلاتے ہیں ، عبدالقادر
جمعہ 29 اپریل 2016 21:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) سابق عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی موجودہ انتظامیہ پر بورڈ کے معاملات سیاستدانوں کی طرح چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز کو ہیڈ کوچ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔عبدالقادر نے کہا کہ پی سی بی وہی کھیل کھیلنے میں مصروف ہے جو ہمارے سیاستدانوں عوام کو دھوکا دینے کیلئے کھیل رہے ہیں اور ہر بڑے سانحے اور غلطی کے بعد عوام کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹا رہے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاستدان اور پی سی بی دونوں ہر مسئلے کے بعد ایک کمیشن بناتے ہیں جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور توجہ ہٹانے کا طریقہ ہے۔'پاکستان کی 2015 ورلڈ کپ، ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ جونیئر ٹیم کی انڈر19 ورلڈ کپ کی ناکام مہمات کے بعد پی سی بی نے شائقین کرکٹ اور ماہرین کی توجہ ہٹانے کیلئے مختلف چیزیں کیں اور انہیں اس سلسلے میں مستقل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.