دوستوں کا سہارا انسان کو مسائل اور تکالیف برداشت کرنے میں مدد گارثابت ہوتا ہے‘ تحقیق
ہفتہ 30 اپریل 2016 13:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) سائنس نے ثابت کردیا ہے کہ بہت سارے دوست زندگی کی پریشانیوں اور اصل تکلیف برداشت کرنے میں مدد دیتے ہیں اور اس کی وجہ نفسیاتی نہیں بلکہ طبعی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ دوستوں کے وسیع حلقے میں وقت گزارنے سے جسم قدرتی طور پر ایک ہارمون اینڈورفن زیادہ خارج کرتا ہے جو فطری طور پر درد کی شدت کو کم کرتے ہیں۔
دوسری جانب اینڈورفن درد اور لذت دونوں میں ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ بات انسانوں اور بعض جانوروں پر تحقیق میں بھی ثابت ہوچکی ہے۔اس کا ایک نظریہ سماجی وابستگی کا اوپوئڈ نظریہ ہے جو بتاتا ہے کہ سماجی رابطے اور دوستیاں اینڈورفن کو بڑھا کر دماغ میں مثبت سوچ کو پروان چڑھاتی ہیں۔(جاری ہے)
آکسفورڈ یونیورسٹی میں تجرباتی نفسیات کی خاتون ماہرکے مطابق ان کے نتائج بہت دلچسپ ہیں کیونکہ ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی عوارض میں مبتلا افراد میں اینڈورفن کا نظام متاثر ہوجاتا ہے اور وہ مزید تنا کے شکار ہوتے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہیکہ یہی وجہ ہے کہ اداسی اور ڈپریشن کے شکار افراد دوستوں سے بھی ملنا جلنا چھوڑ دیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور مطالعے سے پتا لگا تھا کہ جو لوگ دوستوں میں مناسب وقت گزارتے ہیں اس کا اثر عین کسی درد کم کرنے والی (پین کلر)دوا کی طرح ہی ہوتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.