آئی سی سی چیئرمین کے امیدوار مہم نہیں چلا سکیں گے
ہفتہ 30 اپریل 2016 15:12
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) آئی سی سی چیئرمین کے امیدوار مہم نہیں چلا سکیں گے، ضرورت پڑنے پر صرف پریزینٹیشن دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا، نامزدگی کا مرحلہ 8مئی کو شروع ہوگا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ”بگ تھری“ کی اجارہ داری ختم کرتے ہوئے آئی سی سی کا جمہوری چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں 1997کے بعد سے کام کرنے والے ماضی کے اور موجودہ ڈائریکٹرز کے نام پیش کیے جاسکتے ہیں، امیدواروں کی نامزدگیاں آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین عدنان زیدی کو بھجوانے کا سلسلہ 8مئی کو شروع ہوگا، نامزد امیدوار کی رضامندی جاننے تک ناموں کو خفیہ رکھا جائے گا۔
امکان ہے کہ انتخاب کا عمل اسی ماہ کی 23 تاریخ تک مکمل کرتے ہوئے کامیاب امیدوار کا اعلان کردیا جائے گا۔اس عہدے کے خواہشمند افراد کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو امیدوار کو اپنے لائحہ عمل اور پلان سے آگاہ کرنے کیلیے صرف پریزینٹیشن دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.