سارک ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے،راوٴ خورشید علی
ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے بنیادی ان پٹ کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکسوں کی شرح کو نیچے لائے بغیر معاشی اہداف پورے کرنا ممکن نہیں
اتوار 1 مئی 2016 17:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چےئرمین راوٴ خورشید علی نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ 2016-17میں ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرتے ہوئے سارک ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے۔ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے بنیادی ان پٹ کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکسوں کی شرح کو نیچے لائے بغیر معاشی اہداف پورے کرنا ممکن نہیں ۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔ راوٴ خورشید علی نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ہے تاہم معاشی ترقی کی راہ میں حائل کئی طرح کے بیرےئرز کی وجہ سے پاکستان معاشی دباوٴ کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ اس سال بجٹ سازی میں ٹیکسوں کی شرح کو کم کیا جائے کیونکہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی کر کے حکومت اپنے ٹیکس نیٹ کو بڑھا سکتی ہے جبکہ مقامی صنعتوں کیلئے خصوصی ایکسپورٹ پالیسی وضع کی جائے اور راہ میٹریل اور بنیادی ان پٹ کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کیا جائے تاکہ صنعتیں اور انڈسٹری سستی اور معیاری اشیاء تیار کر سکیں جس سے عوام کو بھی فائدہ ہو اور حکومت کو بھی ایکسپورٹ کی مد میں قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.