مال روڈ پر لاکھوں کے اجتماع سے حکمرانوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں‘ جمشید اقبال چیمہ
حکمران چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہو کر اپنے کرتوتوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے ‘ جلسے کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب
پیر 2 مئی 2016 18:47
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مال روڈ پر لاکھوں کے اجتماع سے حکمرانوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں،حکمران میگا پراجیکٹس میں میگا کرپشن کرتے ہیں اس لئے انہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں سے کوئی سروکار نہیں ، کارکن عمران خان کی کال کا انتظار کر رہے ہیں اور کرپشن کے خاتمے کی تحریک میں جانوں کے نذرانے بھی دینا پڑے تو دریغ نہیں کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مال روڈ پر جلسے کی کامیابی کیلئے کام کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کچھ وزراء اپنی وزارتیں پکی کر نے اور کچھ وزارتوں کے لئے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
شریف برادران نے اپنی کرپشن کا دفاع کرنیوالے وزراء کو ’’ اوور ٹائم ‘‘ لگانے کا کہہ دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکمران شور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہو کر اپنے کرتوتوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے ۔ وفاقی اور صوبائی وزراء جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں اس سے انکی اصلیت مزید کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گراس روٹ کی جماعت ہے جبکہ موجودہ حکمران پیرا شوٹر ہیں ۔ قدرت کا قانون ہے کہ اوپر سے آنے والے نے نیچے ہی جانا ہے اس لئے زوال موجودہ حکمرانوں کا مقدر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ عوام اربوں کی کرپشن کرنے والوں کی گیدڑ بھبکھیوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں ۔ وہ وقت جلد آئے گا جب عوام حکمرانوں کے پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی دولت نکلوائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.