پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 7 مئی کوایلواریز کیخلاف رنگ میں اتریں گے
بدھ 4 مئی 2016 12:46
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 7 مئی کو لاس ویگاس کے مقام پر ساؤل ایلواریز کے خلاف ڈبلیو بی سی ورلڈ مڈل ویٹ ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتریں گے۔ 29 سالہ خان نے گزشتہ برس مئی میں نیویارک میں منعقدہ فائٹ میں کرس الجیری کو ہرایا تھا اور اس کے بعد ابھی تک دوبارہ رنگ میں نہیں اترے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب ایلواریز نے گزشتہ برس نومبر میں حریف باکسر کو ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ایلواریز نے 48 مقابلوں میں سے 46 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں ایک میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
عامر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا مقصد ہمیشہ بڑے اور بہترین باکسرز کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مجھے اس مقابلے پر خوشی ہے، میں جانتا ہوں کہ میں حریف باکسر کو زیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں اور میں انہیں ہرانے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ دوسری جانب ایلواریز نے کہا کہ عامر خان سخت حریف ہیں اور ان کے خلاف مقابلہ جیتنے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ رنگ میں اتروں گا اور مجھے یقین ہے کہ شائقین کو کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.