جرمنی میں پھر سے بَھنگ کی کاشت کی اجازت

بدھ 4 مئی 2016 15:12

برلن ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) طبی مقاصد کے لیے جرمنی میں پھر سے بَھنگ کی کاشت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آج بدھ کے روز جرمن کابینہ وزیر صحت ہیرمن گروہے کی جانب سے پیش کردہ ایک قانونی مسودے کی منظوری دینے والی ہے۔ وزیر صحت کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ ایسے شدید بیمار مریضوں کے لیے بَھنگ بطور دوا کے اخراجات ہیلتھ انشورنس برداشت کرے، جن کی کسی اور طرح سے مدد نہ کی جا سکتی ہو۔ بتایا گیا ہے کہ جرمن حکومت نے بَھنگ کی کاشت کی عمومی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :