ترکی میں اقتدار کی کشمکش، وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

بدھ 4 مئی 2016 19:55

ترکی میں اقتدار کی کشمکش، وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم احمد داؤد اولْو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی وجہ اْن کے اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے درمیان طاقت کی کشمکش بتائی جا رہی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ابھی اْنہوں نے اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے حکمران پارٹی اے کے پی نے داؤد اولْو کی مرضی کے خلاف چیئرمین کے اختیارات محدود کر دیے تھے۔ اس اقدام کو پارٹی اور حکومت کے سربراہ داؤد اولْو کے لیے شکست کے مترادف قرار دیا جا رہا تھا۔ داؤد اولْو دو سال قبل ایردوآن کے صدر بن جانے کے بعد اْن کی جگہ اے کے پی کے چیئرمین بنے تھے تاہم درحقیقت حکومت اور جماعت میں اب بھی ایردوآن کو ہی غلبہ حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :