منشیات انسانی زندگیوں، صحت ، جان و مال اور امن و استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے ٗ ڈی جی اے این ایف
دنیا میں ہر روز 500اموات منشیات کی زیادتی ِاستعمال کی وجہ سے رو نما ہوتی ہیں ٗ میجر جنرل ناصر دلاور شاہ
بدھ 4 مئی 2016 21:47
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاور شاہ نے کہا ہے کہ منشیات انسانی زندگیوں، صحت ، جان و مال اور امن و استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، دنیا میں ہر روز 500اموات منشیات کی زیادتی ِاستعمال کی وجہ سے رو نما ہوتی ہیں۔ انسداد منشیات فورس کے صدر دفتر سے جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی ڈرگ انفورسمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ناصر دلاور شاہ نے کہا کہ دنیا میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد تقریباً 24لاکھ 60ہزار ہے جس کے نتیجے میں منشیات کے عادی افراد کے اہل و عیال بھی منشیات کی وجہ سے پیدا شدہ دشوار صورتحال کا شکار ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق ، انسانی زندگیوں ، صحت ، جان و مال اور امن و استحکام کے لئے عالمی سطح پر سب سے بڑا اور مستقل خطرہ منشیات کا پھیلتا ہوا ناسور ہے۔(جاری ہے)
ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ منشیات کے خلاف علاقائی و عالمی سطح پر کی جانے والی مشترکہ کاوشوں میں بین الاقوامی تعاون نہایت اہم و مرکزی عنصر ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس امر کی ضرورت ہے کہ انسداد منشیات کے اداروں کے مابین علاقائی و بین الاقوامی تعاون میں بہتری کے لئے پیشہ ورانہ احسن اقدامات کا تبادلہ، معلومات کا تبادلہ، تربیتی امور اور منشیات کی پیداوار و اسمگلنگ کے سلسلے میں تعاون بڑھانے کے لئے ایسی کوششوں کو جاری رکھا جائے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں علاقائی و عالمی مسائل کے عوامل پر اختلاف رائے پایا جاتا ہو ، وہاں زمینی حقائق کو مدِ نظر رکھا جائے کیو نکہ دو ریاستوں اور دو علاقائی حدود کے ماحول میں یکسانیت نہیں پائی جاتی۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف مسائل کا یکساں حل ممکن نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.