نئی رکاوٹیں ،قومی ٹیم کے نئے کوچ کی تعیناتی مزید تاخیر کا شکار
جمعہ 6 مئی 2016 12:50
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کو چ کی تعیناتی پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن گیا ، نئی رکاوٹیں آنے کے باعث نئے کوچ کا اعلان مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ نے انگلینڈ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اینڈی مولزکو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا تو چیف سلیکٹر انضمام الحق ان کی تقرری کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ،انضمام الحق افغانستان کی کوچنگ کے دنوں میں اینڈی مولز کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور انہوں نے پی سی بی کے سامنے نیا سوال رکھ دیا کہ وہ جسے نیا کوچ بنانے جارہے ہیں اسے نیوزی لینڈ اور افغانستان کرکٹ بورڈز ناقص حکمت عملی بنانے کے باعث نوکری سے برطرف کر چکے ہیں ،ان کی تقرری پر بورڈ کھلاڑیوں ا ور میڈیا کو کیسے اعتماد میں لے گا؟۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام اس انکشاف کے بعد سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کا تجربہ رکھنے والے مکی آرتھر کے بارے میں حکام سے رائے طلب کرلی ہے ،بورڈ حکام کے مطابق قومی ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا اعلان آج متوقع ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.