سپیشل لاہوری فیملی سنڈے برنچ کے موقع پر ممبران اور ان کے اہلخانہ کی کثیر تعدادمیں شرکت
لاہوری پکوان کے ساتھ ساتھ معروف دست شناس شیخ طارق اقبال سے قسمت کا حال بھی معلوم کیا
اتوار 8 مئی 2016 17:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) لاہور پریس کلب کیفے ٹیریا کمیٹی نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے سپیشل لاہوری فیملی ناشتہ کا اہتمام کیا۔ لاہوری ناشتہ مینو میں ہردلعزیز مشہورپکوان دیسی بکرے کے پائے، بونگ، مرغ وانڈہ چنے، حلوہ ، لسی ، کلچے، چائے اوردیگرکھانے مہیا کئے گئے ۔ پروگرام میں ممبران کی فیملیز خصوصا بچوں اورخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورلاہورشہرکے ناشتہ کے روائتی کھانوں سے خوب لطف اندوزہوئے۔
ممبران اوران کی فیملیزکی کثیرتعداد کی آمد کے پیش نظر پریس کلب کیفے ٹیریا ،فیض احمد فیض ہال اور کلب کے لان میں بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پرممتاز ماہر علم نجوم، دست شناس اور آسٹرو پامسٹ شیخ طارق اقبال نے ممبران اور انکے اہل خانہ کی قسمت کا حال بھی بتایا۔(جاری ہے)
سنڈے برنچ میں آنے والے تمام معززاراکین کی فیملیزنے پریس کلب کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ اسے مستقبل میں بھی جاری رکھاجائے گا۔
اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہبازمیاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد،سیکرٹری شاداب ریاض ، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی اور خزانچی ظہیر احمد بابر بھی موجود تھے ۔ صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے کہا کہ منتخب باڈی نے کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس کے لئے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ پریس کلب میں فیملیز پروگرامز کے مسلسل انعقاد سے ممبران کی فیملیزکے درمیان شناسائی فروغ پائی ہے اور بہترتعلقات پیدا ہوئے ہیں۔ انھوں نے کیفے ٹیریا کمیٹی اورکلب سٹاف کو لاہوری ناشتہ پروگرام کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.