قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے 32 ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دیدی
پیر 9 مئی 2016 18:07
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے 32 ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق رواں سیشن 20 مئی تک جاری رہے گا۔
(جاری ہے)
پیر کو اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، میاں ریاض حسین پیرزادہ، چوہدری برجیس طاہر، ارکان قومی اسمبلی اعجاز حسین جھکرانی، شیریں مزاری، غلام سرور خان، شیخ صلاح الدین، اقبال محمد علی خان، مولانا محمد خان شیرانی، حاجی شاہ جی گل آفریدی، صاحبزادہ طارق الله اور چوہدری طارق بشیر چیمہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں طے پایا کہ قومی اسمبلی کا رواں سیشن 20 مئی تک جاری رکھا جائے گا جس سے پارلیمانی سال کے 130 دن پورے ہوجائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک قومی اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کے118 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے قومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.