ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹ کمنٹیٹر ٹونی کوزیئر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
جمعرات 12 مئی 2016 12:14
بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) بارباڈوس سے تعلق رکھنے والے ٹونی کوزیئر ٹی وی، ریڈیو اور صحافت کے ساتھ 58 برس منسلک رہے۔ان کی پیدائش سنہ 1940 میں برج ٹاوٴن میں ہوئی تھی اور انھوں نے سنہ 1966 میں بی بی سی ٹیسٹ میچ سپیشل میں پہلی بار کمنٹری کی تھی۔
ٹونی کوزیئر کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا تھا کہ ’ٹونی ٹی وی اور ریڈیو پر ہر بال پر کمنٹری کرنے کے استاد تھے۔
(جاری ہے)
وہ بارباڈوس کی ہاکی ٹیم کے گول کیپر بھی رہے تھے۔
بارباڈوس کے دو کرکٹ کلبز وانڈررز اور کارلٹن کی ٹیم میں بطور اوپننگ بلے باز اور وکٹ کیپر بھی کھیلے تھے۔دسمبر 2011 میں انھیں میرلبورن کرکٹ کلب کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی اور بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں میڈیا سینٹر کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر اور کرکٹ کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ کہتے ہیں کہ ’میں نے ٹونی کوزیئر کے ساتھ گھنٹوں گزارے ہیں۔ انھوں نے بھرپور زندگی گزاری، انھوں نے کرکٹ کو پوجا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ پوجا۔ اور وہ ان کو بھی سخت جواب دیتے تھے جو ویسٹ انڈیز کرکٹ پر غیرمنصفانہ تنقید کرتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.