وزیراعلیٰ پنجاب سے آئی سی سی کے صدر کی ملاقات،کرکٹ کے فروغ اور گراؤنڈز بنانے کے پروگرام پر تبادلہ خیال
ہفتہ 14 مئی 2016 13:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے صدر ظہیر عباس نے ملاقات کی جس میں کرکٹ کے فروغ اور کرکٹ گراؤنڈز بنانے کے پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے۔
پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اوراس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان ایک بار پھر نمایاں مقام حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کرکٹ گراؤنڈز بنانے کے پروگرام پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر کرکٹ کی 8 گراؤنڈز بنانے پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں کرکٹ گراؤنڈز بنائی جائیں گی جس سے کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.