نیب نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈی جی نیب بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم احسان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 14 مئی 2016 21:14

نیب نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈی جی نیب بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈی جی نیب بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم احسان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نیب نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزم احسان جعلی ڈی جی نیب بن کر شہریوں سے لوٹ مار کرتاتھا جبکہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے جعلی نمبر پلیٹ ،کاغذات سمیت دیگر اہم دستاویزات برآمد کیے گئے ہیں ۔عدالت نے ملزم احسان کو چار روزو ریمانڈ پر مزید تفتیش کیلئے نیب کے حوالے کر دیاہے ۔نیب کاکہناتھا کہ ملزم احسان نے ڈی جی نیب کے نام جعلی نمبر پلیٹس اور کاغذات بنوا رکھے تھے ۔

متعلقہ عنوان :