بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے بارے موقف پر عرب ممالک کی حمایت قابل ستائش ہے

چین اور عرب ممالک مشترکہ دلچسپی کے مسائل کے بارے میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ، گونگ ژیاؤ شینگ

ہفتہ 14 مئی 2016 21:30

بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے بارے موقف پر عرب ممالک کی حمایت قابل ستائش ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) ایک چینی سفارتکار نے کہا کہ عرب ممالک بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے کے بارے میں چین کے موقف کی حمایت کرنے پر قابل ستائش ہے ، قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں منعقدہ چین عرب تعاون فورم کے ساتویں وزارتی اجلاس میں گذشتہ روز جاری کئے جانیوالے ایک بیان میں شرکاء عرب ممالک نے کہا کہ وہ دوستانہ مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے بعض ممالک کے ساتھ علاقائی اور بحری تنازعات کو پر امن طورپر حل کرنے کیلئے چین کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ، مشرق وسطیٰ کے مسئلے کے بارے میں چین کے خصوصی ایلچی گونگ ژیاؤ شینگ نے گذشتہ روز چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی ،بعض عرب ممالک اور دوحہ اعلامیہ میں بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے کے بارے میں چین کے موقف کی اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گونگ نے کہا کہ فورم کے وزارتی اجلاس کا ایک نمایاں نقطہ یہ ہے کہ چین اور عرب ممالک مشترکہ تشویش کے مسائل کے بارے میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔چینی ایلچی نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ مشرق وسطیٰ کے امن عمل میں چین کا انتہائی اہم کردارہو گا۔

متعلقہ عنوان :