ارجنٹائن کی سابق صدر پر فراڈ کی فردِ جرم عائد، اثاثے منجمد

ہفتہ 14 مئی 2016 22:58

ارجنٹائن کی سابق صدر پر فراڈ کی فردِ جرم عائد، اثاثے منجمد

ارجنٹائن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء)ارجنٹائن کی سابقہ خاتون صدر کرسٹینا کرشنر پر فراڈ کی فردِ جرم عائد کرنے کے علاوہ اْن کے اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کی جانے والے بیان میں وفاقی جج کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ سابقہ خاتون صدر نے اپنے وزیراقتصادیات کے ساتھ مل کر ملک کے مرکزی بینک کے ایکسچینج آپریشن میں گڑبڑ کی تھی اور اِس نے ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔ وفاقی جج نے سابق صدر کے ایک ملین ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایسا ہی حکم کرسٹینا کرشنر کے اکانومی منسٹر کے خلاف یھی جاری کیا گیا ہے۔ ۔