لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے توانائی منصوبوں پر35ارب ڈالرخرچ کرنا خوش آئند ہے‘ راجہ عدیل
منگل 17 مئی 2016 13:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ میں46ارب ڈالر میں سے35ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ2016-17 میں پنجاب میں بجلی کے دو منصوبوں کے لیے ایک کھرب سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جن میں ایل این جی کے دومنصوب1200میگا واٹ کے بلوکی منصوبہ اور 1200میگا واٹ کا بہاد شاہ منصوبہ بھی شامل ہے ۔راجہ عدیل نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے توانائی بحران اور لو ڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے کاسا1000معاہدہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے ہی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا اور صنعتی لحا ظ سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.