کھیل سپورٹس مین شپ اور برداشت کے جذبے کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں‘محمد رفیق رجوانہ
منگل 17 مئی 2016 17:00
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء ) گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ کھیل سپورٹس مین شپ اور برداشت کے جذبے کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، ہم نے پاکستان میں کھیل کو بھی بچانا ہے اور اپنے پیارے وطن کو بھی،تمام صوبے حکومت کے دستے بازو ہیں اور ہمیں ان کو ساتھ لے کر چلنا ہے تبھی ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں خیبر پختون خواہ اور صوبہ پنجاب کی صوبائی ممبران کی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے اعشایہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں، ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کے علاوہ صوبائی وزراء اور ایڈوائزز صاحبان بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں تمام سیاسی قوتوں کا نقطہ نظر اپنی جگہ لیکن ہمیں باہمی اتحاد و اتفاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں قومی یکجہتی اور سیاسی پختگی کا مظاہر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صوبوں کے درمیان قومی روابط کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ ہمارے سیاسی کارکنوں نے کرکٹ کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ ملکی معاملات میں ہمارے کتنے ہی اختالافتات کیوں نہ ہوں لیکن ہم اپنے ملک کے لئے ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ہمیں سیاسی بصیرت کے ساتھ آنے والے وقت کا نہ صرف جائزہ لینا ہے بلکہ اس کا مقابلہ بھی کرنا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اٹھائے جانے والے ہر اچھے اقدام کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ اس کے ساتھ ہر بھر پور تعاون بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی تربیت اوراستداد کار میں اضافے کے ساتھ ملک کی ترقی کے عمل میں ان کے کردار کو مزید موٴثر کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا یہ اقدام بلاشبہ ہماری نوجوان نسل کے لئے بہت بڑا پیغام ثابت ہوگا۔ گورنر نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی نے ہمارے ملک کو بہت زخم دیئے ہیں لیکن ہم ثابت کردیں گے کہ پاکستان نہ صرف پُر امن ملک ہے بلکہ اس دیس کے ہر خطے میں بسنے والے عوام بھی اَمن اور محبت کے داعی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.