عراق میں تین بم دھماکوں میں 69افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے‘ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
میاں محمد ندیم منگل 17 مئی 2016 20:35
بغداد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17مئی۔2016ء) عراق میں تین بم دھماکوں میں 69افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق میں تین بم دھماکوں میں 69افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سب سے مہلک حملہ بغداد کے شمال میں واقع ضلع الشاب کی ایک مارکیٹ میں کیا گیا جس میں 38افرادہلاک او ر70دیگر زخمی ہوگئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان نے کہا کہ یہ دھماکا ایک خاتون خودکش بمبار نے کیا تھا تاہم ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پہلے سڑک کنارے ایک بم دھماکا ہوا جس کے بعد خودکش حملہ ہوا۔حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کیا ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب بغداد کے علاقے صدر میں بارود سے بھری ایک گاڑی میں دھماکا ہوگیا جس کے باعث کم از کم 18 افراد ہلاک او ر35زخمی ہوگئے۔
دورا میںفروٹ اور سبزی منڈی میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 8افراد ہلاک اور 22دیگر زخمی ہوگئے۔جون 2014 کے بعد سے شہر میں داعش کے حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران بغداد عسکریت پسند تنظیم کے نشانے پر رہا ہے۔دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اپنے زیر قبضہ علاقوں میں سے نصف کے قریب علاقے کھو چکا ہے۔ پنٹاگون کے مطابق داعش نے عراق کے جتنے علاقے پر قبضہ کیا تھا، ا س کا قریباً 45 فیصد واپس حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ شام میں ایسے علاقے 20 فیصد تک ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.