ملکی کرکٹ کی تنزلی کی وجہ سٹارز کی کمی ، بہتری کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ مضبوط کرنا ہوگی : شاہد آفریدی
بدھ 18 مئی 2016 11:55
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان، وسیم اکرم اور وقاریونس کے دور میں ہماری ٹیم میں 16 سٹار ہوتے تھے لیکن اب محض 1 یا 2 سٹار ہوتے ہیں جس کے باعث ٹیم کی کارکردگی لوگوں کی توقعات کو پورا نہیں کررہی ۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر صرف باتیں اور کرکٹرز کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں ، کرکٹ بورڈ میں بڑے بڑے ناموں نے 8 ،10 لاکھ تنخواہیں لینے کےباوجود کچھ بھی نہیں کیا ، جب انہیں نوکری مل جاتی ہے تو خاموش ہوجاتے ہیں اور نوکری ختم ہو تو چینلز پر بیٹھ کر فضول باتیں کرتے ہیں ۔
آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم عمران خان، وسیم اکرم اور وقاریونس کے دور والی ٹیم نہیں ہے کیوں کہ اس وقت ٹیم میں 15 ، 16 سٹار ہوتے تھے ، موجود ٹیم ایک آدھ سٹار کیساتھ وہ نتائج حاصل نہیں کر سکتی ، ہماری سکول اور کالج کرکٹ ختم ہوگئی جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ بھی خراب ہے ، پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہوتا تھا تاہم اب ہر گلی محلے میں ایک آدھ فرسٹ کلاس کرکٹر مل جاتا ہے ۔(جاری ہے)
قومی ٹیم کے سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی کرکٹ اسی صورت میں بہتر ہو سکتی ہے جب ڈومیسٹک کرکٹ کا باقاعدہ نظام بنا کر اسے چلنے دیا جائے اور سکولوں، کالجوں میں کرکٹ کو فروغ دیا جائے ، ہمیں سٹارز کو عزت دینا ہوگی کیوں کہ پھر ہر ماں اپنے بیٹے کو کرکٹر بنانا چاہے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.