سپورٹس فار پیس فیسٹول، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن مقابلے اختتام پذیر
بدھ 18 مئی 2016 16:20
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) سپورٹس فار پیس ہیلتھ اینڈ انٹر ٹینمنت فیسٹول 2016 کے سلسلے میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اختتام پذیر ہوگئے بیڈمنٹن کا ٹائٹل خیبرزلمے نے نیو آبادی جمرود کلب کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ،ٹیبل ٹینس میں لنڈی کوتل کلب کے روح الله نے جمرود کلب کے کاشف کو ہراکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا اس موقع پر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پی ایس بی کوچنگ سنٹر ممتاز خان ، ایجنسی سپورٹس منیجر راحید گل ملاگوری ، ایونٹ منیجر فاٹا سپورٹس بورڈ ایوب خان ، رسہ کشی ایسوسی ایشن فاٹا کے سیکرٹری خالد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔
قیوم سپورٹس کمپلیکس پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں ایجنسی سپورٹس منیجر خیبرایجنسی کے تعاون سے سپورٹس فار پیس ہیلتھ اینڈ انٹر ٹینمنٹ 2016 کے سلسلے میں منعقدہ ٹیبل ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جس میں ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل لنڈی کوتل کلب جبکہ بیڈمنٹن میں خیبرزلمے نے ٹرافی اپنے نام کی ۔(جاری ہے)
ٹیبل ٹینس کے فائنل میں لنڈی کوتل کلب کے روح الله نے جمرود کلب کے کاشف کو 11-7,11-9 اور11-4 سے شکست دی جبکہ بیڈمنٹن فائنل میں خیبرزلمے نے نیو آبادی کلب جمرود کو دو ایک سے ہرایا ، پہلے سنگل میں نیو آباد جمرود کلب کے جہاد نے آصف کو دو صفر ، ڈبل میں خیبرزلمے کے آصف اور فیضان نے احسان اور جہاد کو 2-1 جبکہ آخری سنگل میں خیبرزلمے کے محمد فیضان نے احسان کو دو صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
اس موقع پر فاٹا اولمپک ایسوس ایشن کے صدر شاہد خان شنواری نے کہا کہ فاٹا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن اہم رول ادا کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ نیشنل وانٹر نیشنل سطح پر فاٹا کے نوجوانوں میں ملک وقوم کانام روشن کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.