احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے سینئر ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کو 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا
میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 17:38
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء) احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے سینئر ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کو 12 روزہ ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں دے دیا۔شفقت چیمہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں نیب نے ملزم کے 14 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی، تاہم جج محمد بشیر نے ملزم کو 12 روزہ ریمانڈ پر بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
اس سے قبل نیب نے شفقت علی چیمہ کے گھر پر چھاپے کے دوران قیمتی نوادرات، سونا اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق دستاویزات برآمد کی تھیں۔نیب راولپنڈی ڈویژن کے ترجمان کے مطابق شفقت چیمہ کے گھر پر نیب اور پولیس کے مشترکہ چھاپے کے دوران سری لنکا اور بھوٹان کی قیمتی نوادرات، ہاتھی دانت اور سونے کے ساتھ ساتھ عقاب بھی برآمد کیے گئے۔(جاری ہے)
نیب نے مجموعی طور پر قیمتی سامان کے 21 کارٹن اپنے تحویل میں لیے۔
ان کے گھر سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق دستاویزات بھی ملیں جبکہ نیب نے شفقت چیمہ کی لاکھوں روپے مالیت کی او ڈی کار بھی تحویل میں لے لی۔واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک کارروائی کے دوران وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد وزارت خارجہ میں قائم ان کے دفتر پر چھاپا مار کر ان سے متعلق تمام ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لیا گیا تھا۔شفقت چیمہ کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے اور زائد اثاثے بنانے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔مذکورہ الزامات کے حوالے سے ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔عدالت کو بتایا گیا ہے کہ شفقت علی چیمہ نے آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے اور انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث رہے۔ ملزم کے اکاونٹ سے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ گھر سے قیمتی نوادرات بھی برآمد ہوئے۔دوسری جانب نیب ٹیم ملزم کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچی اور حکام سے ملزم کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے ملزم کے زیراستعمال سامان بھی قبضے میں لے لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.